ETV Bharat / international

امریکہ کے نیوآرلینس میں آئیڈا طوفان کے سبب بجلی سپلائی متاثر

امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آرلینس شہر میں سمندری طوفان آئیڈا کے سبب بجلی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے وہیں، امریکی صدر نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ایڈا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

hurricane aida attacks affected power supply in new orleans, USA
امریکہ کے نیوآرلینس میں ایڈا طوفان کے سبب بجلی سپلائی متاثر
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 11:16 AM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان آئیڈا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔جس کے بعد وہاں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اس دوران امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آئرلینس شہر میں طوفان ایڈا کے سبب بجلی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہوپا رہی ہے۔ نیو آئرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں طوفان آئیڈا اتوار کی صبح کیٹگری چار کے شدید طوفان میں بدل گیا، جس سے لوسیانہ کے ساحل علاقے میں بڑی تبادہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی ریاست میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ لوسیانہ کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.