ETV Bharat / international

برازیل میں شدید بارش کے سبب متعدد ہلاکتیں

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 2:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:28 AM IST

برازیل میں شدید بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔

برازیل میں شدید بارش کے سبب متعدد ہلاکتیں
برازیل میں شدید بارش کے سبب متعدد ہلاکتیں

برازیل میں شدید بارش کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہوگئی ہے۔

جنوب مشرقی شہر منس گیریس میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں ہیں۔ یہاں بارش کے دوران 48 لوگوں کی جانیں گئیں۔ شہری سکیورٹی دفتر نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے موسلا دھار بارش میں مرنے والوں کی تعداد 37 اور لاپتہ لوگوں کی تعداد 27 بتائی گئی تھی۔

سلامتی دفتر نے بتایا کہ بیلو ہوریزونٹے شہر میں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 19 دیگر لاپتہ ہیں۔
بیلو ہوریزونٹے میں 24 جنوری کو 171.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ 110 برسوں میں اب تک سب سے زیادہ بارش ہے۔ مسلسل بارش ہونے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے منس گیریس میں واقع 99 شہروں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پورے علاقے میں کم از کم 20 ہزار لوگ گھروں میں پانی داخل ہونے اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے سبب گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Intro:Body:

sdfsdfsdfsd

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.