اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے حد بندی کے معاملہ پر لبنان اور اسرائیل کے ساتھ اتفاق رائے کے لئے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے جمعرات کے روز کہا کہ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی جانب سے لبنان کے شہر نکورا میں واقع اقوام متحدہ عبوری فورس کے کیمپس میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق کی جانب سے کی گئی درخواست پر اقوام متحدہ اپنے نمائندوں کے ذریعہ اس عمل میں تعاون کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گوٹریس نے اس مذاکرات کے لئے امریکہ کی طرف سے لگاتار کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔