دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 79،82،822 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،35،166 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 41،03،984 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
اس وبأ کے عالمی مرکز چین میں حکومت نے دعوی کیا تھا کہ ملک میں اس وبأ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن گزشتہ چند دنوں سے یہ وائرس دوبارہ سے چین میں سر ابھار رہا ہے، گزشتہ روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے 35 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
عالمی سوپر پاور ملک امریکہ میں اس مہلک وائرس سے 21،62،054 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،17،853 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
دوسرے نمبر پر برازیل ہے، یہاں 8،67،882 مریض متاثر ہوئے ہیں اور 43،389 متاثرین ہلاک ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر روس ہے جہاں 5،28،964 لوگ افراد متاثر ہوئے ہیں، روس میں اس وبأ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6،948 ہے۔
عالمی سطح پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جہاں حکومت نے اس وبأ پر قابو پانے کے لیے تقریباً دو ماہ تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا لیکن پھر بھی کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،33،008 درج کی گئی ہے جبکہ 9،520 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔