فرانس میں کورونا وائرس (Coronavirus in France) کی وبا کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے بدھ سے اس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس کے تحت اب باہر ماسک پہننا Mask in public place لازمی نہیں ہے۔ تاہم، بڑے آؤٹ ڈور اور گھریلو اجتماعات میں اب بھی ماسک پہننا ہوں گے۔
ہفتے میں تین دن گھر سے کام کرنے کی اجازت واپس لے لی گئی ہے۔
کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کے لیے ناظرین اور مدعوئین کی تعداد پر پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں نرسری اور پرائمری اسکول دوبارہ کھول دئے گئے
اس سلسلے میں 16 فروری سے پابندیاں ہٹانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔ اس دوران کلب اور کنسرٹ ہال، اسٹیڈیم، سینما گھر اور ٹرانسپورٹ کھول دیئے جائیں گے اور وہاں پینے اور کھانے کی اجازت ہوگی۔
یو این آئی