ETV Bharat / international

Omicron Varient: نیدرلینڈ، برطانیہ کے چار مسافر متاثر، نمونے 'جینوم سیکونسنگ' کے لیے بھیجے گئے - etv bharat news

لندن اور ایمسٹرڈیم سے دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چار مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اومیکرون کے خدشے کے پیش نظر چاروں کے نمونے جینوم سیکونسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

Omicron Varient
نیدرلینڈز، برطانیہ کے چار مسافر متاثر، نمونے جینوم سیکونسنگ کے لیے بھیجے گئے
author img

By

Published : Dec 1, 2021, 8:26 PM IST

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایسے میں بھارت میں بھی الرٹ ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ لندن اور ایمسٹرڈیم سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والی پرواز کے چار مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دو روز کے دوران 5 مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

نیدرلینڈ اور برطانیہ سے دہلی آنے والے چار مسافر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور اب ان کے نمونے جینوم سیکونسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ لوگ وائرس کی نئی شکل 'اومیکرون' سے متاثر ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Omicron Variant: متعدد ممالک نے 'اومیکرون' کے کیسز کی تصدیق کی

ذرائع نے بتایا کہ ان سبھی کو لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی) ہسپتال میں متاثرہ افراد کے لیے مخصوص وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ "ایمسٹرڈیم اور لندن سے چار پروازیں 12 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان 1,013 مسافروں کے ساتھ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچی۔ ان میں سے چار مسافر متاثر پائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام بھارتی شہری ہیں۔ مرکز کے مطابق خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں یورپی ممالک، برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، بنگلہ دیش، بوتسوانا، چین، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، اسرائیل اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ اس فہرست میں شامل ممالک سے بھارت آنے والے لوگوں کو منگل کی آدھی رات سے اضافی قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.