ETV Bharat / international

مشی گن طیارہ حادثے میں چار افراد ہلاک - وائیک ہوائی اڈے کی طرف جارہا ایک طیارہ

وائیک ہوائی اڈے کی طرف جارہا ایک طیارہ راستے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں پانچ مسافر سوار تھے۔

four person killed in Plane Crash in US state Michigan
مشی گن طیارہ حادثے میں چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 1:18 PM IST

امریکی ریاست مشی گن کے بیور جزیرے پر ہوائی جہاز کے حادثے میں چار افراد کی موت جبکہ صرف ایک 11 سالہ لڑکی زندہ بچ گئی۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’ہیلی کاپٹر کے عملے کے ارکان حادثے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ وہ ایک 11 سالہ لڑکی اور ایک بالغ شخص کو مشیگن کے پیٹوسکی میں میکلیرن اسپتال لے گئے۔

13 نومبر کو چارلیوئیکس کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اطلاع دی تھی کہ وائیک ہوائی اڈے کی طرف جارہا ایک طیارہ راستے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں پانچ مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے میں امریکی اداکار کی موت

اگرچہ کوسٹ گارڈ نے پہلے کہا تھا کہ دو مسافر اس حادثے میں بچ گئے تھے لیکن بعد میں حکام نے بتایا کہ لڑکی کے والد سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

این بی سی نیوز کے مطابق، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ دو انجنوں والا برٹن نارمن طیارہ کس وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.