ETV Bharat / international

امریکہ: ٹیکساس ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی - ہائی سکول کے اندر فائرنگ

ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال کے ملزم نے کلاس روم میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کی تھی، 4 زخمیوں میں سے کم از کم دو کو گولی لگی ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

four injured in Texas high school gun shooting
ٹیکساس ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 6:11 PM IST

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نے ڈلاس ایریا ہائی سکول کے اندر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ ارلنگٹن کے ٹمبر ویو ہائی اسکول میں پیش آیا، جو ڈلاس فورٹ ورتھ میٹروپولیٹن ایریا کا حصہ ہے۔

ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال کے ملزم نے کلاس روم میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کی تھی، 4 زخمیوں میں سے کم از کم دو کو گولی لگی ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فائرنگ اسکول میں لڑائی کے بعد ہوئی۔ پولیس مشتبہ شوٹر کی تلاش کر رہی ہے، جس کی شناخت انہوں نے ٹموتھی جارج سمپکنز کے طور پر کی ہے۔

اس کے کچھ دیر بعد آرلنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ ملزم ٹموتھی جارج سمپکنز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ارلنگٹن کے اسسٹنٹ پولیس چیف کیون کولبے نے بتایا کہ چار زخمیوں میں سے دو کو گولی لگی ہے۔ چار میں سے تین کو ہسپتال لے جایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.