اس کی اطلاع الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی ۔
بیان کے مطابق الاسکا کے افسران کو رات تقریباً دس بجے نک گلیشیر میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملی۔
اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچاہے جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کررہا ہے۔