ETV Bharat / international

کورونا ویکسین کے لیے 15 ارب ڈالر مدد کی اپیل

عالمی وبا کووڈ۔19 سے متعلق ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیریس نے کہا کہ 'کووڈ-19 ویکسین کی پیشگی خریداری اور ذخیرہ کرنے کے لیے وسائل کی دستیابی ناگزیر ہے'۔

fifteen arab dollar needed to supply vaccines
کورونا ویکسین کے لیے 15 ارب ڈالر مدد کی اپیل
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 1:33 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے علاج کے لیے دنیا بھر میں ویکسین مہیا کرنے کی غرض سے 15 ارب ڈالر کے فنڈز کی اپیل کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی وبا سے متعلق ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'کووڈ-19 کی ویکسین کی پیشگی خریداری اور ذخیرہ کرنے کے لیے وسائل کی دستیابی ناگزیر ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اس موقع کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور جو ممالک کورونا کے خلاف تحقیق پر کام کررہے ہیں، ان کی معاونت بھی ضروری ہے'۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ 'کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے غیرمعمولی کاوشیں کی جارہی ہیں اس کے باوجود اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ ہفتے اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز ہوگئی تھی'۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

برطانیوی وزیرصحت میٹ ہینکوک نے شمالی شہر لیورپول میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس سلسلے میں پارلیمان میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ لیورپول سٹی ریجن، ویرنگٹن، ہیرٹل پول اور مڈلزبرو میں نافذ پابندیوں میں مزید توسیع کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ وہ پابندیوں کے باعث کاروباری نقصان سے آگاہ ہیں، تاہم انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.