ETV Bharat / international

امریکی جنگی طیارہ ایف۔16 حادثے کا شکار، پانچ زخمی - حادثہ کا شکار

امریکی جنگی طیارہ ایف۔16 کیلی فورنیا کے نزدیک مشقی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر مارچ ایئر ریزرو بیس کے نزدیک ایک تجارتی عمارت پر گرگیا، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

author img

By

Published : May 17, 2019, 6:27 PM IST

اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے حالانکہ پائلٹ کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔
ایئربیس کے نائب سربراہ ڈیموتھی ہولیڈے نے بتایا کہ جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر ہوائی اڈے سے ملحق عمارت وین بیرن بولیورڈ پر گرگیا۔

پائلٹ نے طیارہ کے حادثے ہونے سے پہلے کود کر اپنی جان بچالی۔ طبی جانچ کے لئے اسے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
مسٹر ڈیموتھی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب پائلٹ معمول کے مشق کے بعد لینڈنگ کررہا تھا۔ طیارہ میں پائلٹ کے علاوہ اور کوئی سوار نہیں تھا۔ اس حادثے میں پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ہوائی اڈئے کے شہری معاملوں کے ڈائرکٹر میجر پیری کوونگٹن نے بتایا کہ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ میں آگ لگ گئی تھی اور وہ ہوائی اڈے سے ملحق ایک ویئر ہاؤس پر گرگیا۔

Intro:Body:

fauzan

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.