ETV Bharat / international

بائیڈن انتظامیہ بولٹن کے خلاف مقدمہ واپس لینے پر متفق - urdu news

بولٹن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی کتاب "دا روم اٹ ہیپینڈ" میں خفیہ اطلاعات کا غیر قانونی طور سے انکشاف کیا تھا۔

John Bolton
John Bolton
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:49 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے خلاف مقدمہ واپس لینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں بولٹن پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کی کتاب میں وہ جانکاریاں ہیں جس سے حکومت کے لیے حساس مانا جاتا ہے۔ ایک عدالتی دستاویزوں سے یہ پتہ چلا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ ستمبر میں اس سلسلے میں مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا کہ آیا بولٹن نے غیرقانونی طور پر اپنی کتاب "دا روم اٹ ہیپینڈ" میں خفیہ اطلاعات کا غیر قانونی طور سے انکشاف کیا تھا۔ یہ کتاب ایک وفاقی جج کے محکمہ انصاف کی جانب سے اس پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد شائع کی گئی تھی۔

بولٹن نے دعوی کیا تھا کہ اپنی کتاب لکھتے وقت انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا۔ انہیں اچھی طرح سے یاد ہےکہ ان کے کسی بھی نوٹ کو ختم نہیں کیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.