اقوام متحدہ نے ایک عالمی مہم چلائی ہے، جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آج 'پاز'کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن اورغلط معلومات نہ پھیلائیں۔
یہ مہم یوم سوشل میڈیا کے موقع پر شروع کی گئی ہے ، جس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی معلومات کوسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی جانچ کرنا ضروری ہے۔