سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔
صدر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) سنہ 2021 میں کہا کہ ’موجودہ صدر جو بائیڈن امریکی قوانین کو نافذ کرنے والے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات بہت اہم ہیں: امریکی وزیر خارجہ
اس دوران انہوں نے ایک بار پھر انتخابی بے ضابطگیوں کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’حقیقت آپ جانتے ہیں کہ حال ہی میں، میں صدر کے عہدے سے ہٹا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کون جانتا ہے کہ میں انہیں تیسری بار ہرا بھی سکتا ہوں‘۔
یو این آئی