امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں اور آگے بھی کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔
ہفتہ کے روز ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ 'میرا ایمانداری سے ایسا ماننا ہے کہ ہمیں انتخابات کے نتائج پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم چار سال کے لئے دوبارہ منتخب ہوں گے اور اگر ہم اس کے بعد چار آٹھ یا 12 سال کے لئے منتخب ہوئے تو یہ ایک نیا اور بہتر نعرہ ہوگا'۔
ٹرمپ کے حامی انتخابی ریلی کے دوران مسلسل مزید چار برس، مزید چار برس کا نعرہ لگارہے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ 'ہم امریکی عوام کو دوبارہ اقتدار میں لانے والے ہیں۔ آپ کی مدد، خود سپردگی اور طاقت کی وجہ سے ہم مستقل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہم لڑتے رہیں گے اور جیتتے رہیں گے'۔
ریاست مشی گن کے ایئرپورٹ ہینگر پر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں ہزاروں افراد جمع تھے۔
اہم بات یہ ہے کہ بیلومنٹ یونیورسٹی نیشولی میں ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے درمیان 22 اکتوبر کو دوسرا صدارتی مباحثہ ہوگا۔ اس بحث میں کووڈ ۔19 اور قومی سلامتی جیسے امور پر بحث متوقع ہے۔