ETV Bharat / international

عالمی طاقت کہلانے والا امریکہ بھی کورونا وائرس سے محفوظ کیوں نہیں؟ - عالمی میڈیا

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جان لیوا وائرس اب 50 ریاستوں میں پہنچ گیا ہے۔

details of covid 19 in america
details of covid 19 in america
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 10:37 AM IST

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 6000 ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد لگ بھگ 8 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ تقریبا 2 لاکھ افراد بیمار ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث متعدد ملکوں نے اجتماعات، کھیلوں اور مارکیٹوں سمیت دیگر رش والے مقامات پر پابندی عائد کردی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی نے یہ تفصیلات جاری کی ہیں ۔ یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں منگل تک 97 لوگوں کی موت ہوئی تھی جس کے بعد آٹھ اور لوگوں کے مرنے کے بعد یہ اعداد و شمار 105 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ موت واشنگٹن میں 54، نیویارک میں 12 جبکہ کیلی فورنیا میں 11 ہوئی ہے۔

ویسٹ ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے منگل کی رات کو امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں پر کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا خوفناک کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 150 سے علاقے ملک آ چکے ہیں اور اس سے متاثرہ 7426 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک دو لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.