اقوام متحدہ کے داخلی دروازے پر ہفتے کے روز تقریبا سو افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین امریکہ میں رونما ہونے والے نسلی تشدد کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ماہرین سے غیر جانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے اقوام متحدہ سے امریکہ میں نسل پرستانہ تشدد کی مذمت کے لئے ایک قرار داد لانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین پولیس کی مالی اعانت میں کمی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ماہرین نے جارج فلائیڈ کی موت کی مذمت کرتے ہوئے ترقی پسندانہ اصلاحات اور انصاف کی بات کی تھی۔