جوزف جوٹے نے ٹوئٹ کر کے کہا’’یوروپ، کینیڈا، ڈومینیکن ریپبلک اور لاطینی امریکہ کے لئے تمام پروازوں پر 16 مارچ کی درمیانی شب سے دو ہفتوں کے لئے پابندی عائد کر دی جائیں گی،تاہم امریکی حکام کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بعد وہاں کے لئے فضائی سروس جاری ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ماہر ین پرواز سے پہلے مسافروں کی اسکیننگ کرکے چیک کریں گے اور ملک میں آنے والے امریکی مسافروں کی ہیٹی کی وزارت صحت کے ماہرین کی طرف سے نگرانی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:افغانستان: پولیس اہلکار نے اپنے متعدد ساتھیوں کو ہلاک کردیا
ہیٹی کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں ابھی تک كورونا وائرس سے متاثر کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ پڑوسی ڈومینیکن ریپبلک میں 11 کیسز درج کیے گئے ہیں۔