ETV Bharat / international

'کورونا سے ہلاکتیں انتہائی تکلیف دہ'

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 2:24 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

António Guterres
António Guterres

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کو ایک ’انتہائی تکلیف دہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار قلب و ذہن کو سن کردینے والا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 3کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 720 افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

گوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’ہماری دنیا انتہائی تکلیف دہ سنگ میل پر پہنچ چکی ہے۔ کوڈ 19 وبا نے 10 لاکھ افراد کو ہلاک کیا۔ یہ قلب و ذہن کو سن کردینے والا ہے۔ ہمیں کبھی بھی کسی شخص کی زندگی سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ وہ والدین، ​​شریک حیات، بہن بھائی، دوست اور ساتھی کارکن تھے۔ اس وبا کی بربریت نے درد میں کئی گنا اضافہ کیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’وائرس پھیلنے سے ملازمتوں کے نقصان، تعلیم میں رکاوٹیں، ہماری زندگیوں میں اتھل پتھل اور بدحالی کا اب بھی کوئی خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ ہم اس چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں لیکن ہمیں غلطیوں سے سبق لینا چاہئے۔ ذمہ دار قیادت معنی رکھتی، سائنس معنی رکھتا ہے، تعاون معنی رکھتا ہے اور غلط جانکاری جان لے لیتی ہے‘‘۔ گوٹریس نے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے، چہرے کے ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.