ETV Bharat / international

میکسیکو: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووِڈ19) کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں، مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعاد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : May 6, 2020, 8:07 PM IST

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1120 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 26025 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 236 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2507 پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 16،099 کیسز کی جانچ کی جا رہی ہے۔

میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اس سےقبل منگل کے روز کہا کہ وہ17 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کئی قسم کے پروڈکشن یونٹس اور سماجی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

میکسیکو میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن کے متعلق پابندیوں کا اطلاق رہے گا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دے دیا تھا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 36 لاکھ سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں اور 2.57 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.