ETV Bharat / international

کیوبا: دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر امریکہ کی مذمت - کیوبا: دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل

کیوبا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا 'امریکہ کی طرف سے ملک کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں'۔

Cuba condemns US for adding it to terrorism blacklist
کیوبا: دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر امریکہ کی مذمت
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 11:21 AM IST

کیوبا کے وزیرخارجہ برونو روڈریگ نے کہا کہ 'ہم دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست میں شامل کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں'۔

وزیر نے ٹویٹر پر کہا 'امریکہ کی طرف سے ملک کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں'۔

  • 'دہشت گردی کی لعنت'

انہوں نے مزید کہا 'امریکی سیاسی موقع پرستی کو ان لوگوں نے پہچان لیا ہے جو دہشت گردی کی لعنت اور اس کے متاثرین کے بارے میں فکرمند ہیں'۔

  • امریکہ۔ کیوبا سفارتی تعلقات:

واضح رہے کہ سنہ 2015 میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے تحت کیوبا کو دہشت گردی کی فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کیے تھے۔

تاہم کیوبا پر امریکی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے۔اس کے بعد ٹرمپ نے پھر سے اسے نافذ کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے یہ پابندی سخت کردی گئی ہے ۔ جس کے ذریعے ہوانا کے علاوہ کیوبا کے شہروں کے لئے امریکی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے بعد امریکی بحری جہازوں اور کشتیاں کو کیوبا آنے سے روک دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.