اس مہلک وبا نے امریکہ میں سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2.88 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5،22،606 اور متاثرین کی تعداد 2،88،85،512 ہوچکی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 48،153 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
وہیں نیو جرسی میں اب تک 23،521، کیلیفورنیا میں 53،649 ٹیکساس میں 45،047 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 31،522 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ الینوائے میں 22،947 مشی گن میں 16،601 میساچوسٹس میں 16،296 اور پنسلوینیا میں کورونا وائرس سے 24،255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بھارتی نژاد امریکی خاتون پہلی بار نیو یارک فیڈرل بینک کی نائب صدر مقرر
قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
یواین آئی۔