ETV Bharat / international

کورونا: امریکہ میں 50 ہلاکتیں 10 کی حالت نازک،46 ریاستیں متاثر - امریکہ

امریکہ میں ایک لاکھ سے زائد کیسز کا خدشہ ہے ویسے پورے ملک میں اب تک 2329 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 82 نئے کیسز ہیں۔

کورونا: امریکہ میں 50 ہلاکتیں 10 کی حالت نازک،46 ریاستیں متاثر

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 5:41 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے امریکہ میں قومی سطح پر ہنگامی صورتحال کے نفاذ کیساتھ کل اتوار کو قومی یومِ دعا منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے لاکھوں امریکیوں کی اسکریننگ کے لئے گوگل کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے۔ ابتدائی اسکریننگ کے لئے 17 سو سافٹ ویئر انجینیئرزمتعین کئے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقامی حکام کے لئے ڈزاسٹر ریلیف فنڈ کے لیے 40 ارب ڈالر جاری کردیئے۔انہوں نے سرکاری و نجی وسائل اکٹھا کر نے پر زور دیا ہے تاکہ اس وبا سے موثر طور پر نمٹا جائے۔

ہنگامی صورتحال کے اعلان کے تحت 50 ارب ڈالر تک کی رسائی کا نظم کیا گیا ہے جو ریاستوں، آبادیوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے حوصلہ رکھنے کی تلقین کیساتھ کہا ہے کہ اس خطرے پر قابو پالیا جائے گا۔

ہسپتالوں کو ہنگامی منصوبے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کے روز گارڈ سے ہونے والی لائیو نیوز کانفرنس میں امریکہ کی بڑی ادویہ ساز کمپنیوں کے سی ای اوز نے اس ہلاکت خیز وائرس کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکہ میں ایک لاکھ سے زائد کیسز کا خدشہ ہے ویسے پورے ملک میں اب تک 2329 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 82 نئے کیسز ہیں، 50 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

دس نازک حالت میں ہیں اور 41 صحت یاب ہوچکے ہیں۔کم ازکم 46 ریاستوں تک یہ وائرس پھیل چکا ہے۔

واضح رہے عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا جو اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 800سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 400سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چھ ہزار سے زیادہ نازک حالت میں ہیں اور صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 72 ہزار سے زیادہ ہے۔کوئی 78 ہزار کیسز بند کئے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.