چلی میں کورونا وائرس کے 323968 معاملے سامنے آئے ہیں وہیں اس وبا سے 7290افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
چلی کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 2475نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وہیں اس دوران 104 اموات ہوئی ہیں ۔وزارت نے بتایاکہ اس وقت 467 وینٹی لیٹر ملک کے میڈیکل نیٹ ورک میں موجود ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 17192 کوورنا نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے جس سے اب تک کل 1351904 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔
چلی میں اب بھی طبی ایمرجنسی نافذ ہے ۔