ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز - امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس

نیو یارک میں کورونا سے سب سے زیادہ 33،092 اموات ہوئی ہیں جبکہ نیو جرسی میں 16،069 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زائد مریض ہلاک

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:03 PM IST

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود اس مہلک وائرس کا اثر اب بھی برقرارہے۔ ملک میں منگل کو کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ کو عبور کر گئی۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے امریکہ میں اب تک 68،56،884 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر کے 200،005 ہوگئی ہے۔

نیو یارک میں کورونا سے سب سے زیادہ 33،092 اموات ہوئی ہیں جبکہ نیو جرسی میں 16،069 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ کوروناوائرس سے امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کا تقریبا 20 فیصد امریکہ میں ہے حالانکہ امریکہ میں 27 مئی تک ایک لاکھ افراد کی موت ہو گئی تھی اور مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے میں چار ماہ لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ۔ چین مذاکرات میں کئی امور پر اتفاق

واشنگٹن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کی پیش گوئی کے مطابق 'یکم جنوری 2021 تک کورونا سے امریکہ میں 370،000 سے زیادہ امریکیوں کی موت ہوسکتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.