امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس ملک میں چالیس لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس کی زد میں آ جاچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق 'ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 40،05،414 ہوگئی ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا وائرس سے تقریباً 1،43،820 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔'
یہ بھی بڑھیں: ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید کارروائی کا اشارہ دیا
کیلیفورنیا 421،857 کیسز کے ساتھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ اس سے قبل زیادہ تر کیسز نیو یارک سے آرہے تھے۔
واضح رہے کہ 'کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔'