ETV Bharat / international

برازیل میں چین کی کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز - news of brazil

برازیل کے انویسہ انسٹی ٹیوٹ نے دو روز قبل ایک سنگین واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ اس ٹرائل میں ایک رضاکار کی موت ہوگئی تھی۔

corona vaccine
corona vaccine
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 11:00 AM IST

برازیل میں چین کی کورونا ویکسین کے ٹرائل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ اطلاع برازیل کے ہیلتھ کنٹرولر نے دی۔ ہیلتھ کنٹرولر نے کہا کہ ہم نے چینی کورونا ویکسین کے ٹرائل کی اجازت پہلے ہی دے دی ہے، جس پر گذشتہ دنوں روک لگادی گئی تھی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے انویسہ انسٹی ٹیوٹ نے دو روز قبل ایک سنگین واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کردی تھی، خیال رہے اس ٹرائل میں ایک رضاکار کی موت ہوگئی تھی۔

تاہم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ رضاکار کی موت کا اس ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری طرف انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین ٹرائل کے بارے میں اب مصدقہ اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ویکسین کے ٹرائل کو روکنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جانچ میں ویکسین کی پیداواری معیار، اثر یا افادیت صحیح نہیں ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ صدر بولسنارو نے ویکسین کی ٹرائل کو فتح قرار دیا ہے لیکن اب اس نے دوبارہ جانچ شروع کردی ہے۔

اس ویکسین کو چین کے ’سنووک بایوٹک‘ نے تیار کیا ہے جو عالمی سطح پر جانچ کے آخری مراحل میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.