ETV Bharat / international

چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے: امریکہ - امریکہ اور چین

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی نئی رپورٹ کے مطابق چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے پاس 2027 تک 700 مختلف قسم کے جوہری ہتھیار ہوں گے اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

China increasing its nuclear arsenal faster says Pentagon
چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے: امریکہ
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 5:27 PM IST

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے پاس پہلے سے ہی جوہری ٹرائیڈ کی صلاحیت موجود ہے، جس کے تحت چین ہوا، زمین اور سمندر سے ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائل لانچ کرسکتا ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین ’اپنے زمینی، سمندری اور ہوا پر مبنی جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد میں سرمایہ کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اپنی جوہری قوتوں کی اس بڑی توسیع میں مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے‘۔

یہ اندازہ امریکی محکمہ دفاع کی چینی فوجی پیشرفت پر کانگریس کو دی گئی سالانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جوہری صلاحیت کی ترقی میں چین میں جس رفتار سے کام ہو رہا ہے۔ اس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 2027 تک چین کے پاس 700 مختلف قسم کے جوہری ہتھیار ہوں گے۔ پچھلے سال چين کے پاس ايسے ہتھياروں کی تعداد دو سو تھی۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین کا ارادہ 2030 تک کم از کم ایک ہزار جوہری ہتھیار رکھنے کا ہے۔

چین کی فوجی طاقت کے بارے میں امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں چین کی قومی حکمت عملی، خارجہ پالیسی کے اہداف، اقتصادی منصوبوں اور فوجی ترقی کا جائزہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اس سال کی رپورٹ میں ایک اور نئی بات چینی فوج کی کیمیائی اور حیاتیاتی تحقیق کی کوشش شامل ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چین ممکنہ دوہری استعمال کی ایپلی کیشنز کے ساتھ حیاتیاتی ہتھیاروں کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ چین ان حیاتیاتی، زہریلے اور کیمیائی ہتھیاروں کی تعمیل کیسے کرتا ہے، یہ تشویش میں اضافے کا باعث ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کا نتیجہ یہ ہے کہ چین عالمی سطح کی فوجی طاقتوں سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اپنی صلاحیت میں اضافہ کر کے حاصل کرنے کی دوڑ میں مصروف ہے اور وہ اپنے ہدف تک پہنچنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.