ETV Bharat / international

کارمین رینہارٹ عالمی بینک کی نائب صدر اور چیف ماہر معاشیات مقرر - عالمی بینک کی نائب صدر

بین الاقوامی مالیہ اور مالیاتی بحران کے موضوع کی ماہر اقتصادیات محترمہ ہینہارٹ مالیاتی بحرانوں پر تحریر کردہ اپنی کتاب دز ٹائم از ڈفرینٹ: ایٹ سینچوریز آف فنانشل فولی کے لئے مشہور ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 22, 2020, 3:12 PM IST

ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کارمین رینہارٹ عالمی بینک کی نئی نائب صدر اور چیف ماہر معاشیات مقرر کی گئی ہیں۔

عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے اس کا اعلان کیا۔ محترمہ رینہارٹ 15 جون سے اپنا عہدہ سبھالیں گی۔

مسٹر میلپاس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ 'میں عالمی بینک گروپ میں محترمہ رینہارٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کافی خوش ہوں۔ ہم ترقی کو فروغ دینے اور اپنے رکن ممالک کے قرض اور اقتصادی بحران کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ رینہارٹ کا کریئر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں مالیاتی بحرانوں اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو سمجھنے کو لے کر وقف ہے'۔

بین الاقوامی مالیہ اور مالیاتی بحران کے موضوع کی ماہر اقتصادیات محترمہ ہینہارٹ مالیاتی بحرانوں پر تحریر کردہ اپنی کتاب دز ٹائم از ڈفرینٹ: ایٹ سینچوریز آف فنانشل فولی کے لئے مشہور ہیں۔

انہوں نے یہ کتاب ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات کینتھ روگوف کے ساتھ مل کر لکھی تھی۔

عالمی بینک نے اس تقرری سے پہلے منگل کو اعلان کیا تھا کہ كووڈ -19 کے خلاف اس کی ایمرجنسی مہم 100 ترقی پذیر ممالک میں جہاں دنیا کی 70 فیصد آبادی رہتی ہے، پہنچ گئی ہے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.