لاس انجلس ٹائمس کے مطابق 'سب بینیٹو کاؤنٹی میں چین کے ووہان شہر سے شوہر کے لوٹنے کے بعد سین بیٹینو کاؤنٹی میں ایک جوڑے میں اس وائرس کی علامات پائی گئیں۔'
اس کے علاوہ سانتا کلارا علاقے کے سین فرانسسکو علاقے میں بھی ایک خاتون کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے جو حال ہی میں ووہان سے لوٹی ہے۔
سنتا کلارا علاقے میں کورونا وائرس کا یہ دوسرا معاملہ ہے اس سے پہلے ووہان سے آئے ایک شخص میں پچھلے ہفتے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔
سانتا کلارا کاؤنٹی کی میڈیکل افسر سارا کوڈی نے کہا کہ 'سانتا کلارا سے بہت لوگ انفرادی اور تجارتی وجوہات سے چین جاتے رہتے ہیں اس لئے یہاں اس وائرس کے معاملے زیادہ درج کئےگئے ہیں۔'
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 57 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 361ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ووہان صوبے میں سامنے آیاتھا۔
موجودہ وقت میں یہ 20 سے زیادہ ملکوں میں پھیل گیا ہے اور چین میں اکیلے 17ہزار سے زیادہ لوگ اس میں مبتلا ہیں۔