ETV Bharat / international

لاک ڈاون: برازیل میں منایا گیا ’یوم عاشقان‘ - Brazilian lovers mark couples day

برازیل میں گذشتہ جمعہ برازیلین سینٹ ویلنٹائن ڈے منانے کےلیے ریو اولمپک پارک کے ارینا جینیسی میں درجنوں جوڑے جمع ہوئے اور وہاں فلم کا مشاہدہ کیا۔

Brazilian lovers mark couples' day in drive-in cinema
لاک ڈاون: برازیل میں منایا گیا ’یوم عاشقان‘
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 5:11 PM IST

دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے فروری میں منایا جاتا ہے لیکن برازیل میں یوم عاشقان 12 جون کو بڑے پیمانہ پر منایا جاتا ہے۔

لاک ڈاون: برازیل میں منایا گیا ’یوم عاشقان‘

جاریہ سال لاک ڈوان کی وجہ سے ریسٹورنٹز میں رومانٹک ڈنر، موسیقی کی محفلیں، تھیٹر میں فلم دیکھنے پر پابندی عائد ہے۔

ایسے حالات میں محبت کرنے والے جوڑوں کی سہولت کےلیے ایک کمپنی نے معاشرتی فاصلہ کو نظر میں رکھتے ہوئے اریناجینیسی میں ’لو سائن ڈرائیو ان‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا جس کے تحت اولمپک کھیلوں کےلیے تیار کئے گئے گراونڈ پر ایک بڑا اسکرین نصب کیا گیا اور جوڑوں کو گراونڈ میں کار کے ساتھ داخل کیا گیا جہاں وہ بڑی اسکرین سے لطف اندوز ہوتے ہوئے فلم دیکھ سکتے ہیں۔

ارینا جینیسی میں 650 انچ کا اسکرین نصب کیا گیا تھا اور گراونڈ میں 180 سے زائد کاروں کو داخل کیا گیا تھا۔ ایک کار میں زیادہ سے زیادہ چار افراد کو اجازت دی گئی تھی اور کاروں سے لوگ کھانے، پاپکرن، مشروبات وغیرہ کے آرڈرس بھی کرسکتے ہیں۔ یہ سنیمار ڈرائیو کا 10 جون سے آغاز ہوا جبکہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.