برازیل میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے30ہزار،746 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔
برازیل میں اس دوران کورونا سے 552 لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 57،622 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 733،000 سے زائد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ برازیل میں ایک روز قبل 38،693 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں برازیل، امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔