ETV Bharat / international

کورونا کے پیش نظر برازیل میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے کی گزارش

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 2:44 PM IST

برازیل میں کورونا کے کیسز میں تیزی آگئی ہے جس کے پیش نظر وہاں کے محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ایک خط لکھ کر ملک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے کی گزارش کی ہے۔

brazil health officials urge lockdowns, curfews
کورونا کے پیش نظر برازیل میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے کی گزارش

برازیل کے محکمہ صحت کے اہلکار ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے پر زور دے رہے ہیں کیونکہ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت والے یونٹ کے بستروں کی کمی ہے۔ وہاں کووڈ 19 سے ہر روز ایک ہزار سے زیادہ افراد کی جان جارہی ہے۔

برازیل کی نیشنل کونسل برائے ہیلتھ سیکریٹریز نے ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ متعدد ریاستوں میں وبائی بیماری کی واپسی سے ان کے نجی اور عوامی املاک کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے اور کورونا وائرس کے برازیل کے تمام خطوں میں پھیلانے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

گذشتہ ہفتے برازیل میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس سے 8،244 اموات ہوئی تھیں۔

کونسل کی جانب سے بھیجے گئے خط میں ملک کے 27 محکمہ صحت کے سیکرٹریوں کے دستخط ہیں اور ایسے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے جہاں آئی سی یو بیڈ دستیاب نہیں ہیں اور رات 8 بجے سے لیکر صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کی گزارش کی گئی ہے۔

بتا دیں کہ برازیل کی 4 فیصد سے بھی کم آبادی کو اب تک کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وہیں، جنوبی امریکہ کے ملک میں اس بیماری سے تقریبا،000 260،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.