ETV Bharat / international

Kabul Airport Blast: کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ، 40 ہلاک: پنٹاگن

امریکی فوج نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے جہاں انخلا کے انتظارمیں ہزاروں افراد موجود ہیں۔

blast-outside-kabul-airport-afghanistan
کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ۔ پنٹاگن
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 9:04 PM IST

Updated : Aug 27, 2021, 12:34 AM IST

کابل بین الاقوامی ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کی شام ہوئے دہرے بم دھماکہ میں کم از کم 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ 120زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ افغانستان کی وزارت صحت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ہوائی اڈہ کے باہر ہوئے مشتبہ خودکش حملہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے جبکہ
120 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگن کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ‘کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں تاہم اب تک کی خبر کے مطابق 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے’۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکہ میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Kabul Airport Blast: کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ، 13 ہلاک: پنٹاگن

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کہا تھا کہ خفیہ اطلاع ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ ہوسکتا ہے۔

Tweet
ٹویٹ

قبل ازیں ٹویٹر پر اپنے بیان میں جان کربی نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کے متعلق ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔

Tweet
ٹویٹ

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکہ خودکش ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر ہزاروں افغان شہری ملک سے فرار ہونے کے لیے جمع ہیں۔ائیرپورٹ پر امریکی اور برطانوی فوجیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ اپنے شہریوں اور عملےکا محفوظ انخلا یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

Tweet
ٹویٹ

دوسری جانب ائیرپورٹ کے باہر کی سکیورٹی طالبان نے اپنے ہاتھ میں لے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے کابل ایرپورٹ پر دھماکہ ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

Last Updated : Aug 27, 2021, 12:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.