ETV Bharat / international

جو بائیڈن نے ٹرمپ کا ایک اور ایگزیکٹو آرڈر واپس لیا - Biden withdraws another Trump executive order

امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبول ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کی کوشش پر مبنی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو واپس لے لیا۔

Biden
Biden
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 8:16 PM IST

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی میعاد کار میں جاری کئے گئے متعدد ایگزی کیوٹیو آرڈر وں سے کچھ کو واپس لینے کا عمل جاری ہے۔ اسی ضمن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبول ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کی کوشش پر مبنی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو واپس لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ چین سے منسلک سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کا جائزہ لیں گے اور قومی سلامتی کے خدشات کی نشاندہی کریں گے۔

نئے ایگزیکٹو آرڈر میں امریکہ کے محکمہ تجارت کو ہدایت دی گئی ہے کہ چین کی جانب سے تیار کی جانے والی یا سپلائی یا کنٹرول کی جانے والی ایپس میں ملوث لین دین کا ثبوت پر مبنی تجزیہ کریں۔ حکام کو خاص طور پر ایسی ایپس کے بارے میں تشویش لاحق ہے جو صارفین کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں یا چینی فوجی یا انٹیلی جنس سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔

سینئر انتظامی عہدیداران کے مطابق امریکی محکمہ تجارت امریکیوں کی جینیاتی اور ذاتی صحت سے متعلق معلومات کی مزید حفاظت سے متعلق سفارشات پیش کرے گا اور چین یا دیگر مخالفین سے منسلک کچھ سافٹ ویئر ایپس کے خطرات کو حل کرے گا۔

جوبائیڈن انتظامیہ کا یہ قدم اس تشویش کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کو چین سے منسلک مقبول ایپس کے ذریعے افشا کیا جاسکتا ہے، جو امریکہ کا ایک اہم اقتصادی اور سیاسی حریف ہے۔

گزشتہ روز سینیٹ نے بھی ایک بل منظور کیا تھا جس کا مقصد بڑھتے ہوئے بین الاقوامی مقابلے کا سامنا کرنے کے لیے امریکی سیمی کنڈکٹر کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

رواں برس کے آغاز میں امریکی انتظامیہ نے مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کی تھی اور عدالت سے قانونی تنازع ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ امریکی حکومت نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے درپیش قومی سلامتی کے خطرات کا وسیع جائزہ لینا شروع کردیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.