ETV Bharat / international

سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر جو بائیڈن کا اظہار افسوس - جو بائیڈن

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت اور مینیسوٹا میں جاری پرتشدد مظاہروں پر جو بائیڈن نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Biden speaks of racial 'open wound,' contrasting with Trump
سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر جو بائیڈن کا اظہار افسوس
author img

By

Published : May 30, 2020, 12:09 PM IST

ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار جو بائیڈن سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد تین روز سے جاری فساد نمٹنے میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش ظاہر کی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ جارج فلوئڈ کے ارکان خاندان سے انہوں نے بات کی اور فلوئڈ کی موت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

گذشتہ پیرکے روز جارج فلوئڈ کی موت اس وجہ سے ہوئی تھا کہ ایک پولیس اہلکار نے کافی دیر تک اپنے پیر کو اس کی گردن پر رکھ دیا تھا۔ اس واقعہ پر امریکی سیاہ فام آبادی میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلائڈ کی ہلاتک پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کو المناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے ایک ہفتہ قبل سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کی تھی جبکہ جو بائیڈن نے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سے تعلق نہیں رکھتا۔ بیان کے چند گھنٹوں بعد جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.