امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے مفاد میں ہوگا تو ہم چین کے ساتھ بھی تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بائیڈن نے جمعرات کو وزارت خارجہ کی غیر ملکی پالیسی پر اپنے پہلے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا ’’ہم چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر وہ امریکہ کے مفاد میں ہو‘‘۔ انہوں نے چین کو امریکہ کا سب سے بڑا مد مقابل بتایا۔ امریکی صدر نے چین پر فکری سرمایہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں چین کے چیلنجوں خاص طور سے معاشی شعبہ میں چین کے چیلنج کا سامنا کرنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی خوشحالی، سلامتی اور جمہوری اقدار سے متعلق چیلنجوں کا براہ راست سامنا کریں گے۔'