ETV Bharat / international

ٹرمپ کے مواخذے معاملے میں بائیڈن کو سینیٹ سے امید - نو منتخب صدر نے ٹویٹ

نو منتخب صدر نے ٹویٹ کرکہا کہ سینیت اپنے تمام ضروری کام کی طرح ٹرمپ کے مواخذے معاملے میں بھی اپنی آئینی ذمہ داری کے تحت کام کرے گا۔

Biden
Biden
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 10:04 AM IST

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظور کے بعد نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اب سینیٹ کو اس پر کاروائی کرنی ہے۔ جوبائیڈن نے ٹویٹ کر کہا کہ مجھے امید ہے کہ سینیٹ اپنی ذمہ داریوں کے تحت ایوان کی منظوری کے بعد اسے عملی جامہ پہنانے کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ضروری کام کے دوران سینیٹ کو اس معاملے میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ایوان کے نمائندوں نے بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخدے کی منظوری دے دی ہے۔

اس دوران ایوان میں اراکین نے مواخذے کی حمایت میں 197 کے مقابلے 232 ووٹ ڈالے۔

صدر ٹرمپ پر گذشتہ ہفتے کیپیٹل ہل پر مظاہرے کے دوران مظاہرین کو تشدد کے لئے اکسانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ سینیٹ میں ٹرائل کے دوران اگر یہ جرم ثابت ہوتا ہے تو ٹرمپ صدر کے عہدے سے ہٹائے جا سکتے ہیں، حالانکہ ان کی مدت 20 جنوری کو ختم ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے دوربارہ صدارتی انتخابات پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.