ETV Bharat / international

جو بائیڈن کے خطاب میں ٹرمپ حامی بھی مطمئن

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن نے اپنے حریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے انہیں موقع دینے کے لیے کہا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 3:31 PM IST

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن نے اپنے حریف اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں سے انہیں موقع دینے کے لیے کہا ہے۔

انہوں نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ 'آپ میں سے جنہوں نے صدر ٹرمپ کو ووٹ دیا، میں آپ کی نا امیدی کو سمجھ سکتا ہوں، لیکن ہمیں ایک دوسرے کو موقع دینا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ماحول کو پرسکون کریں۔ ایک دوسرے کی بات کو پھر سے سنا جائے۔ ہمیں ترقی کرنے کے لیے اپنے مخالفین کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرنا بند کرنا ہوگا۔ وہ ہمارے دشمن نہیں ہیں، وہ امریکی ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدرکے لیے انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ کئی امریکی میڈیا ہاؤس جو بائیڈن کو صدر پروجیکٹ کر چکے ہیں۔

اس سے قبل جو بائیڈن نے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی پارٹی کے صدر نہیں بلکہ امریکہ کے صدر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.