ETV Bharat / international

پہلے صدارتی ڈبیٹ کے لیے جو بائیڈن اوہائیو پہچ گئے - Biden

امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں کے درمیان ڈبیٹ کی تاریخ برسوں قدیم ہے۔ یہ ڈبیٹز لائیو نشر کیے جاتے ہیں، جسے امریکہ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔ ان ڈیبیٹز سے بہت سے امریکی ووٹرز متاثر ہو کر یہ طے کرتے ہیں کہ انہیں کس امیدوار کو ووٹ کرنا ہے۔

sfd
fsd
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 5:42 AM IST

امریکہ میں ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلے صدارتی ڈبیٹ کے لئے اوہائیو کے شہر کلیولینڈ پہنچ گئے ہیں۔

ویڈیو

امریکی انتخابات میں ٹی وی ڈبیٹز بے حد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس دوران دونوں امیدوار اپنی باتیں موثر انداز میں رکھتے اور حریف کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

یہ ڈبیٹز لائیو نشر کیے جاتے ہیں، جسے امریکہ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔ ان ڈیبیٹز سے بہت سے امریکی ووٹرز متاثر ہو کر یہ طے کرتے ہیں کہ انہیں کس امیدوار کو ووٹ کرنا ہے۔

سروے کے مطابق جو بائیڈن کا پلڑا بھاری ہے، تاہم سنہ 2016 کے انتخابات میں بھی ہلری کلنٹن کا پلٹرا بھاری تھا اور انہیں 30 لاکھ سے زائد پاپولر ووٹ ملے تھے، اس کے باوجود 'وِنر ٹیکس آل' کے فارمولے کے تحت صدارتی انتخابات میں جیت حاصل نہیں کر پائی تھیں۔

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ امریکہ میں انتخابات کیسے ہوتے ہیں؟

جب 3 نومبر کو امریکی باشندے صدارتی انتخابات میں ووٹ کریں گے تو وہ براہ راست ٹرمپ اور بائیڈن کو ووٹ نہیں کریں گے، بلکہ دونوں پارٹیوں کے ذریعہ امیدوار بنائے گئے شخص یعنی الیکٹر کو ووٹ کریں گے۔

جو پارٹی کسی بھی ریاست میں 50 فیصد سے زیادہ الیکٹرز جتانے میں کامیاب رہے گی تو 'ونر ٹیکس آل' کے فارمولے کے تحت پوری ریاست کے سبھی امیدوار، اسی پارٹی کے ہو جائیں گے، جبکہ دوسری پارٹی کے کھاتے میں صفر آئے گا۔

ان تمام کامیاب امیدواروں میں سے ہر ایک کو الیکٹر کہتے ہیں اور انہیں الیکٹرز سے ملکر الیکٹورل کالج بنتا ہے۔

الیکٹورل کالج میں کل 538 الیکٹرز ہیں۔اس طرح 270 الیکٹرز حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کا صدر منتخب کیا جاتا ہے۔

نومبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد ہی یہ کنفرم ہو جاتا ہے کہ کس پارٹی کو کامیابی ملی ہے، تاہم 538 الیکٹورل کالج کے الیکٹرز رسمی طور پر دسمبر میں اپنی اپنی ریاستوں میں صدر اور نائب صدر کے لیے ایک ایک ووٹ کرتے ہیں۔

بعد ازاں امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جنوری ماہ میں ووٹ شماری کی جاتی ہے۔ ووٹ شماری کے بعد امریکی کانگریس نتائج کا اعلان کرتی ہے اور 20 جنوری کو جیتنے والے صدر اور نائب صدر کو حلف دلایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.