ETV Bharat / international

براک اوباما کا بائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سابق نائب صدر تمام ’غیر معمولی چیلنجز‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بائیڈن اور کملا ہیرس کو اوباما کی مبارک باد

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 3:58 AM IST

ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں،جبکہ کملا ہیرس امریکہ کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں جس کے بعد دنیا بھر سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سابق نائب صدر تمام ’غیر معمولی چیلنجز‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں جن میں ایک وبائی مرض، غیر مساوی معیشت اور انصاف کا نظام، خطرے سے دوچار جمہوریت اور ماحول کو درپیش چیلنجز شامل ہیں۔

براک اوباما نے جو بائیڈن کی فتح پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن ان امریکیوں کے لیے بھی کام کریں گے جنھوں نے ان کی حمایت نہیں کی۔

براک اوباما نے جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارکباد دینے کے لیے فون بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن براک اوباما کے دور اقتدار میں نائب صدر کے عہدہ پر فائز تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.