ETV Bharat / international

ایکواڈور: جیلوں میں پرتشدد واقعات، 75 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہوئے پرتشدد واقعات میں کم از کم 75 قیدی ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

at least 75 dead in ecuador prison riots, dozens injured
ایکواڈور کی جیلوں میں پرتشدد واقعات، 75 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 5:09 PM IST

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہوئے پرتشدد واقعات میں 75 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔

ایکواڈور کی جیلوں میں پرتشدد واقعات، 75 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

جیل حکام کے مطابق، قیدیوں میں دو جرائم پیشہ گروپوں کے سرغنہ آپس میں لڑے جس کے باعث پرتشدد واقعات شروع ہوگئے اور قیدیوں نے ایک دوسرے پر اسلحے اور چاقوؤں سے وار کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ملک کے بڑے شہروں گوایاکیول، کوئنکا اور لتاکنگا کی جیلوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ اس مدت کے دوران قیدیوں کے ذریعہ قیدیوں کو یرغمال بنائے رکھنے کے متعدد واقعات سامنے آئے، لیکن بعد میں انھیں رہا کردیا گیا۔

at least 75 dead in ecuador prison riots, dozens injured
ایکواڈور کی جیلوں میں پرتشدد واقعات، 75 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں پانچ مارچ سے سنیما ہال کھولنے کی مشروط اجازت

پولیس نے ٹویٹر پر کہا کہ ’گوائس، ازوئی اور کوٹوپیکسی میں واقع جیل مراکز میں آج ہونے والے واقعات کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔ اب تک فورنسک ماہرین نے 75 ہلاک قیدیوں کی اطلاع دی ہے‘۔

خیال رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ایکواڈور میں جیلیں تقریبا 27،000 قیدیوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں لیکن ان میں قیدیوں کی تعداد 38،000 سے زیادہ ہیں اس وجہ سے پرتشدد واقعات ہوتی رہتی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پرتشدد واقعات کے اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جیلوں میں کارروائی کرکے صورتحال پر قابو پالیا ہے، تاہم اس دوران متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.