ETV Bharat / international

برازیل میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم میں 12 افراد ہلاک

برازیل کے پولیس افسران نے بتایا کہ اس حادثے میں وین میں سفر کرنے والے 12 افراد میں سے 11 اور ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 3:50 PM IST

برازیل کے صوبہ منز گیریس کے شہر پاٹوس ڈی منز میں شاہراہ پر ایک ٹرک اور مسافر وین کی آپس میں ہونے والی ٹکر میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

منز گیریس میں فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے جا رہی وین مخالف لین میں داخل ہوئی جب اس علاقے میں گھاس کے میدان کی آگ سے سڑک پر گرنے والے درخت کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

علاقائی روزنامہ 'ایسٹاڈو ڈی منز'کے مطابق وین فارم کے مزدوروں کو باقاعدگی سے مختلف علاقوں میں لاتی لے جاتی رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.