ETV Bharat / international

شکاگو میں دس بھارتی نزاد امریکی مقامی انتخابات کے امیدوار

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 1:54 PM IST

شکاگو میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے بھارتی امریکیوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں-

Chicago area
Chicago area

شکاگو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک بڑے ڈاکٹر سمیت تقریباً دس بھارتی امریکی چناوی میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔

شکاگو میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے بھارتی امریکیوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

مینی ٹاؤنشپ ہائی وے کمشنر کے عہدے کے لئے جتیندر ڈیگنواکار چناوی میدان میں ہیں۔

ایسو سی ایشن آف فزیشن آف انڈین آریجن (اے اے پی آئی) کے سابق صدر ڈاکٹر سریش ریڈی اوک بروک میں ٹرسٹی سیٹ کے لئے امیدوار ہیں۔ یہ شہر شکاگو سے 15 میل مغرب میں واقع ہے۔

نیمیش جانی شیمبرگ ٹاؤن شپ کے ٹرسٹی کے عہدے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں جبکہ سید حسینی ہنوور پارک ٹاؤن شپ کے ٹرسٹی کے عہدے کے امیداور ہیں۔

میتیش شاہ مینی ٹاؤن شپ کے کلرک کے عہدے کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس انتخاب میں بھارتی نژاد کی پانچ خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ نائب صدر کملا ہیریس سے براہ راست متاثر ہیں۔

واسوی چاککا نیپرویلے سٹی کونسل کے لئے انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ مہگانا بنسل وہیٹ لینڈ ٹاؤن شپ ٹرسٹی کے عہدے کے لئے چناوی میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ شویتا بیر اروڑا ٹینتھ وارڈ الڈرمین کا انتخاب لڑ رہی ہیں۔

سوپنا جین اور صبا حیدر ضلع 204 اسکول بورڈ کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔

دگنوکر نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب اتنی بڑی تعداد میں بھارتی نزاد افراد شکاگو میں چناؤ لڑرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.