ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا سے مزید 389 اموات - برازیل کی وزارت صحت

برازیل میں 14.23 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراک دی گئی ہے جن میں سے 1.8 کروڑ لوگوں نے پہلی اور 4.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کی پوری خوراک لے چکے ہیں۔

covid positive people in Brazil
covid positive people in Brazil
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 4:31 PM IST

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15143 نئے معامنے سامنے آئے جبکہ مزید 389 مریضوں کی موت ہوئی۔

برازیل کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 501 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 57 ہزار 223 ہو گئی ہے۔

اوسط اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران اوسطاً 35120 معاملے سامنے آئے جبکہ یومیہ اموات کی اوسط تعداد 960 رہی۔ اس وقت فی 10 لاکھ آبادی میں انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 9495 ہے اور اموات کی تعداد 265 ہے۔

اب تک برازیل میں 14.23 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کویڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے جن میں سے 1.8 کروڑ لوگوں نے پہلی اور 4.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کی پوری خوراک لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کو کورونا کے باعث بدترین حالات کا سامنا

کورونا انفیکشن کے معاملات میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد دنیا میں تیسرے اور اموات کے کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.