محکمہ ٹرانسپورٹ نے جمعرات کو نوٹس جاری کر کے طیاروں کی پروازیں ملتوی کرنے کے احکامات صادر کئے۔
امریکہ کے وزیر ٹرانسپورٹ ایلین چاو نے نوٹس میں کہا''میرا خیال ہے کہ عوامی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان آپریٹ ہونے والے تمام طیاروں کی پروازیں ملتوی کرنا ضروری ہے''۔
انھوں نے مزید کہا کہ ''اس لئے میں دفعہ 4490 (ای) کے مطابق وینزویلا کے ہوائی اڈوں سے یا اسے غیر ملکی ہوئی خدما ت فراہم کرنے والے تمام امریکی طیاروں کی خدمات ملتوی کر رہا ہوں''۔