ٹرمپ نے کہا کہ اگر کیوبا کی فوج وینزویلا میں اپنی مہم کو فوری طور پر ختم نہیں کرتی ہے تو اس کے خلاف اعلی سطح پر مکمل پابندی لگائی جائیں گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیوبا کے تمام فوجی فوری طور پر اور پرامن طریقے سے کیوبا لوٹ جائیں گے۔
حزب اختلاف خوان گائیڈو کی جانب سے وینزویلا کی فوج سے صدر نکولس مادرو کواقتدار سے بے دخل کرنے کی درخواست کے بعد سے امریکہ وینزویلا پر نظر رکھے ہوئے۔
مادرو نے کہا کہ گائیڈو امریکہ کے ہاتھ کی کٹھ پتلی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ یہاں بغاوت کی کوشش کر رہا ہے تا کہ ملک کے تیل کے وسائل کو کنٹرول کیا جا سکے۔
روس، چین، بولیویا، ترکی اور دیگر کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ مادرو کو وینزویلا کے واحد اور جائز صدر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔