امریکہ میں کورونا وائرس کوڈ۔19 سے اب تک 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1،26،131 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں فی الحال متاثرین کی تعداد 25،88،020 ہے۔
امریکہ میں چھ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا کے پانچ لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 31 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
نیو جرسی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز کی اطلاعات ہیں جبکہ اس وبا سے تقریباً 15000 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس ، مشی گن ، الینوائے ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کوڈ ۔19 کی وبا پھیل رہی ہے۔ ان تمام ریاستوں میں کورونا سے پانچ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔