ETV Bharat / international

امریکہ: جنگلوں میں آگ سے 30 ہلاک - ساحل کے جنگلوں میں آگ

امریکہ کے مغربی ساحل کے جنگلوں میں آگ لگنے سے 30 لوگوں کی موت جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

wild fire
wild fire
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 10:20 PM IST

اورےگان ایمرجنسی منیجمنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو فلپس نے نیشنل براڈکاسٹنگ کمپنی (این بی سی) کو بتایا کہ جنگلوں میں آگ سے کئی لوگوں کی اموات ہونے کے خدشات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کو وقت پر وارننگ نہیں مل سکی اور جنہوں نے اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر پناہ نہیں لی انہیں آگ سے سنگین خطرہ ہوسکتا ہے اور ان کی جان بھی جاسکتی ہے۔

این بی سی نے بتایا کہ کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن کے ہزاروں لوگوں کو آگ کی وجہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اوریگن میں آٹھ اور واشنگٹن میں ایک لڑکے کی آگ میں جھلس کر مرنے کی اطلاع دی ہے۔

کیلیفورنیا ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (کیل فائر) کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک مجموعی طور سے 19 لوگ جنگل کی آگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

کیل فائر نے مزید بتایا کہ کیلیفورنیا میں 28 اہم جنگلوں میں آگ بجھانے کے لیے 16 ہزار سے زیادہ فائر بریگیڈ اہلکار مسلسل کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں رواں برس کے ابتدا سے 32 لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلا جنگل جل چکا ہے اور چار ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔

وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیرے نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگل کی صورتحال کی جانکاری کے لیے پیر کو کیلیفورنیا کا دورہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.