گذشتہ روز سیاہ فام امریکی شخص کے قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 'نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن' کے کھلاڑیوں نے اوک لینڈ، کیلیفورنیا میں نسلی تفریق کے خلاف اور انصاف کی طلب میں احتجاجی مارچ میں حصہ لیا۔
اسٹیفن کری اور کلے تھامسن جیسے نامور کھلاڑیوں نے مقتول جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی شکل میں پیٹ کے بل زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں 25 مئی کو امریکی پولیس نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سکنڈز تک اپنے گھٹنوں کو رکھ کر گلا گھونٹ دیا تھا۔
گلا گھونٹے جانے کے وقت جارج فلائیڈ کے دونوں ہاتھوں میں ہتھ کڑی تھی اور ان کے منہ سے 'میں سانس نہیں لے سکتا' کی آواز بھی سنی گئی تھی
اس حادثے کے بعد امریکہ کے متعدد ریاستوں میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک مثلا برطانیہ اور ایران وغیرہ میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔